Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

اسلام کی خاطر حملہ آور کو معاف کیا

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے حملے کے ایک متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ شخص فرید احمد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ انہوں نے کرائسٹ چرچ میں واقع النور مسجد پر حملہ کرنے والےدہشت گرد کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’حملہ آور نے میری بیوی حسنہ احمد سمیت 50 مسلمانوں کو شہید کیا مگر میرا مذہب اسلام ہمیں معاف کر دینے اور انسانیت کا درس دیتا ہے، اسی لیے اسے معاف کر دیا۔ ‘ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوار کا دل آتش فشاں کی طرح اُبل رہا تھا۔ جس دل میں آتش فشاں ہو وہاں برہمی ، غصہ اور نفرت ہوتی ہے۔ آتش فشاں انسان کو اندر ہی اندر جلا دیتا ہے اورساتھ ہی آس پاس کے ماحول کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع النور مسجد کے سامنے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دعائیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد تمام شہداء کے ایثال و ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شہداء کے لیے منعقدکی جانے والی دعائیہ تقریب دنیا بھر کے تمام ملکوں کے سرکاری چینلز پر براہ راست نشر کی گئی۔ تقریب میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن ، مختلف مسلمان رہنمائوں اور حملے میں بچ جانے والے ایک ایک شخص نے اظہار خیال کیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے تقریب سے خطاب کا آغاز اور اختتام السلام علیکم سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ 

ہمیں متعصبانہ اور طاقت کے بے جا استعمال کی پالیسیوں سے گریز کرنا چاہئے اور انسانیت کو فروغ دینا چاہیے ، مساجد حملوں میں ایسے مذاہب کو نشانہ بنایا گیا جو سب کو کہتا ہے تم پر سلامتی ہو ۔ دوسری جانب جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ شہزادہ ولیم حملے میں زندہ بچ جانے والوں سے تعزیت اور ہمدردی کے لیے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے کے دوران 9 پاکستانیوں سمیت 50 مسلمان نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے وقت بنگا دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی اور عقبی راستے سے جان بچا کر ہوٹل پہنچی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments