Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

مسجد نبوی انسائیکلوپیڈیا میں کیا ہو گا ؟

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسجد نبوی کے قیام اور تعمیر سے متعلق انسائیکلو پیڈیا تیار کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ انسائیکلو پیڈ یاعربی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں شائع ہو گا۔ اس میں مسجد نبوی کے مقامات اور نوادر کا تعارف بھی دیا جائے گا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ماتحت علمی کمیٹی کے اجلاس میں ہدایت دی کہ مسجد نبوی کی تعمیر اور قیام کی تاریخ انسائیکلوپیڈیا میں سمودی جائے۔ ’اس حوالے سے معتبر اور مستند حوالہ جات پر انحصار کیا جائے۔ انسائیکلو پیڈیا جامع ہو۔ اس موضوع پر اب تک مہیا تمام مواد معروضی اور تجزیاتی شکل میں یکجا کر دیا جائے۔‘

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے مطابق انسائیکلو پیڈیا کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہو گا۔ انسائیکلو پیڈیا کی تیاری کے لیے باقاعدہ نظام الاوقات ترتیب دیا جائے گا۔
انسائیکلو پیڈیا میں کیا ہو گا ؟ سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی تعمیر کب اور کیسے شروع ہوئی۔ توسیع کب کب ، کیسے اور کس نے نافذ کرائی۔ تعمیر و توسیع کی خصوصیات کیا ہیں۔ ان تمام سوالات کے جواب مسجد نبوی سے متعلق انسائیکلو پیڈیا میں دیے جائیں گے۔ اسلام کے ابتدائی عہد سے سعودی ریاست تک مسجد نبوی کی تعمیر میں کیا کچھ تبدیلی آئی یہ سب کچھ بھی انسائیکلو پیڈیا میں شامل ہو گا۔ انسائیکلو پیڈیا مسجد نبوی کی تعمیرات کی تاریخ سے متعلق معلومات ، تجزیے، دستاویزات اور تصاویر کا مجموعہ ہو گی۔ اسلامی، تاریخی اور تعمیراتی امور کے ماہرین شریک ہوں گے۔ تعمیرات سے متعلق انسائیکلو پیڈیا کے تین حصے ہوں گے۔ ایک حصے میں تاریخی دستاویزات ہوں گی اس میں اعداد وشمار اور تصاویر سے استفادہ کیا جائے گا۔ دوسرے حصے میں مسجد نبوی کی تعمیر کے مرحلہ بہ مرحلہ ارتقا کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیا جائے گا جبکہ تیسرے حصے میں تعمیر اور ڈیزائن سے متعلق اہم تحقیقی تحریریں جمع کی جائیں گی۔

Post a Comment

0 Comments