Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل ہو گیا

امریکا میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام ﷺ کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔ امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے اُن میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے ہیں۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے۔ اور امریکا میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments