Islam

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

مندر کی تعمیر کیلئے حکومت فنڈز نہیں دے سکتی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کیلئے حکومت فندز نہیں دے سکتی۔ اسلام آباد کے ایک شہری عامر وسیم نے ان سے یہ استفسار کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہندوئوں کیلئے مندر کی تعمیر کیلئے حکومت کے فندز خرچ کرنے کا معاملہ متنازع ہو گیا ہے آپ کی کیا رائے ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا کہ امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور امام شافعی کی متفقہ رائے ہے کہ کوئی مسلم غیرمسلموں کی عبادت گاہ بشمول چرچ یا مندر کیلئے عطیہ نہیں دے سکتا۔ انہوں نے سورۃ مائدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ باہمی تعاون تقویٰ کیلئے کریں ساتھ ہی منع فرما دیا گیا کہ گناہ کیلئے تعاون نہ کریں اور شرک سے بڑا گناہ اور کیا ہو سکتا ہے لہذا یہ کس طرح ممکن ہے کہ کوئی مسلم مندر کیلئے عطیہ دے۔

Post a Comment

0 Comments