Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/
بھارتی شہر اجمیر کی تاریخ میں پہلی بار برین ٹیومر کے آپریشن کے دوران مریض قرآن پاک پڑھتا رہا۔ برین ٹیومر کے شکار عبدل نامی شخص کی قوت سماعت کم ہوتی جا رہی تھی، متاثرہ مریض نے نیورو سرجن ڈاکٹر سوریہ چودھری سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے بیہوش کئے بغیر اس کا کامیاب آپریشن کر دیا اور مریض اس دوران قرآن پاک پڑھتا رہا۔ ڈاکٹر سوریہ کا کہنا تھا کہ حالانکہ سائنس میں اس طرح کے واقعہ کو زیادہ سنجیدہ نہیں مانا جاتا لیکن کہیں نہ کہیں لوگوں میں عقیدت رہتی ہے اور اس سے ہی انسان کو طاقت ملتی ہے۔
0 Comments