Islam

6/recent/ticker-posts

مساجد حملے کے بعد غیر مسلموں کی اسلام میں دلچسپی بڑھ گئی

کرائسٹ چرچ حملے کے بعد غیر مسلموں کی اسلام میں دلچسپی بڑھ گئی، نیوزی لینڈ میں بڑی تعداد میں سفید فام افراد مساجد کا رخ کر رہے ہیں۔ مقامی افراد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے مساجد آنے لگے ہیں، نماز باجماعت کے دوران غیر مسلم افراد مسلمانوں کی تقلید میں نماز کے اراکین ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں نیوزی لینڈ کے مقامی افراد اذان سننے کے لیے جمع ہیں۔ وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے دوپٹہ اوڑھ کر مسلمان کمیونٹی سے تعزیت کی اور پارلیمنٹ میں خطاب کا آغاز بھی اسلام و علیکم کہہ کر کیا، اسی طرح نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ کیوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے سرکاری ذرائع ابلاغ پر اذان نشر کی جائے گی، نیوزی لینڈ کی خواتین بھی جمعے کے روز حجاب اور کا مسلم خواتین سے اظہاریکجہتی کریں گی۔ 

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے فائر اسٹیشن پر مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے انا للہ وانا الیہ راجعون لکھا گیا۔ کلب فٹبالر کوسٹا باربروسس نے میچ کے دوران گول کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی علامت کے طور پر سجدہ کیا۔ لوگوں کی جان بچاتے ہوئے جام ِ شہادت نوش کرنے والے نعیم راشد کی اہلیہ کے انٹرویو نے بھی دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور اسلام کا مثبت رخ پیش کیا ، اینکر پرسن عنبرین نعیم کی گفتگو سے اس قدر متاثر ہوئی کے ان سے گلے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایسی کئی ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں سفید فام افراد کو اسلام قبول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کے بعد غیر مسلموں کے دل میں مسلمانوں کے لئے احترام بڑھ گیا ہے اور وہ اسلامی تعلیمات جاننے میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت

Post a Comment

0 Comments