Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمد ﷺ سے متعلق اپنا پسندیدہ قول شیئر کیا۔ ان کا پسندیدہ قول فرانسیسی ادیب “ الفانس دی لمارتین” کا ہے۔ فرانسیسی ادیب کے مطابق “اگر مقصد کی عظمت، انکساری اور حیرت انگیز نتائج انسانی ذہانت کے تین معیار ہیں تو کس کی ہمت ہے جو تاریخ کے عظیم انسان محمدﷺ سے موازنہ کر سکے؟ دنیا کی معروف شخصیات نے صرف اسلحہ، قانون اور سلطنتیں تخلیق کیں لیکن انہوں نے ان چیزوں کی محض بنیاد رکھی، یہ ایسی مادی طاقتیں ہیں جو ان کے سامنے ہی نیست و نابود ہو گئیں۔ لیکن رسول ﷺ نے نہ صرف فوج، قانون سازی، سلطنت، قوم ، خاندان بلکہ اس وقت کی آباد دنیا کے ایک تہائی حصے میں لاکھوں لوگوں میں انقلاب برپا کیا، لیکن اس سے بھی زیادہ، انہوں نے دیوتاؤں، مذاہب ، طرزفکر، عقائد اورایمان کے نظریات کو بدل کر رکھ دیا۔
0 Comments